ETV Bharat / state

Pan Card Adhaar Linkرکن پارلیمان ادھیر نجن چودھری کا وزیراعظم کومکتوب

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 11:30 AM IST

مرشدآباد کے بہرام پور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پین کارڈ اور آدھار لنک کے کاموں کے لئے وصول کی جانے والی فیس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمان نے پین کارڈ اور آدھار لنک کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کی مانگ کی ہے۔Pan Card Adhaar Link

رکن پارلیمان ادھیر نجن چودھری کا وزیراعظم کومکتوب

کولکاتا:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے لئے جو فیس وصولی جارہی ہے ۔ وہ عام لوگوں کے لئے بہت زیادہ ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اس لئے کانگریس نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطا لبہ کیاہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ پین کارڈ اور آدھار کارڈ لنک نا کرنے والوں کے خلاف جو جرمانہ کیا جا رہا ہے وہ بھی بہت زیادہ ہے۔جرمانے کی رقم میں کمی کی جائے تو عام لوگوں کے حق میں بہتر ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نئے گائیڈ لائن کے مطابق جرمانے کے عوض آدھار اور پین کارڈ لنک لازمی قرار دیا ہے۔اس معاملے میں تاخیر کرنے والوں پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے ۔ادھیر رنجن چودھری نے جرمانے کی رقم پر سوال اٹھایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم عام لوگوں کے لئے پریشانی کی وجہ بن رہی ہے ۔

کانگریس کے رکن پارلیمان جے مزید کہاکہ ایک ہزار روپے کے ساتھ ساتھ کسی سائیبر کیفے سے پین کارڈ اور آدھار لنک کرانے والوں کو 50 روپے سے 100 روپے تک پروسیسنگ فیس ادا کرنی پڑ رہی ہے۔دونوں حالات میں عام لوگوں کو نقصان ہو رہا ہے۔حکومت کو عام لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Choudhary کانگریس کا پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں کارڈز کو جوڑنے کی مدت کو اگلے چھ ماہ تک بڑھا دیں۔تاریخ میں توسیع ہونے کے سبب عام لوگوں کی پریشانی کچھ حد کم ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.