ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chudhary ادھیر رنجن چودھری کا زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا - تشدد کے متاثرین کو معاوضہ

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ نےمیری عرضی پر سماعت کے بعد جو رایئ دی ہے اس سے بے گناہوں کو انصاف ملے گی اور انتخابات کے دوران تشدد برپا کرنے والوں کو سزا ملے گی

ادھیر رنجن چودھری کا زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 11:13 AM IST

ادھیر رنجن چودھری کا زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا

مرشدآباد:مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان اور سینئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے اور ایک آزاد ایجنسی سے تحقیقات کرائی جائے تاکہ اس کے پیچھے چھچپے چہروں کو بے نقاب کیا جا سکے ۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگایا کہ گزشتہ 8 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوران بنگال میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کا تعلق پسماندہ اور غریب افراد سے ہے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا جن میں قتل اور آتشیں اسلحے اور خام بموں کے استعمال شامل ہیں۔

کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مرنے والوں کی آخری رسومات اور زخمیوں کے علاج کےلئے مالی مدد کی جائے۔انتخابات کے دوران ان لوگوں کو ہدف بنایا گیا ہے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ سب عام آدمی ہیں جو مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔

یہ بھی پیں:Adhir Ranjan Chowdhary عام لوگوں کو مار کر اقتدار پر زیادہ دنوں تک برقرار نہیں رہا جا سکتا

واجح رہے کہ تین درجے پنچایتی نظام کے لیے ہفتہ کو61,000سے زیادہ بوتھ پر پولنگ ہوئی۔ کئی جگہوں پر مبینہ طور پر ریگنگ کئے گئے اور مختلف مقامات پر بیلٹ بکسوں کو لوٹ لیا گیا، آگ لگا دی گئی یا توڑ پھوڑ کی گئی، اس کی وجہ سے جھڑپیں ہوئیں۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں رہنے والے کل 5.67کروڑ لوگ پنچایت نظام کی 73,887نشستوں پر 2.60لاکھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہے۔ پولنگ کے دوران 17سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.