مغر بی بنگال کے مالدہ ضلع کے مشہور کانگریسی رہنمااوررکن پارلیمان ابو حسن خان چودھری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں روز ویلی چٹ فبڈ بدعنوانی کیس میں پیش ہو ئے ۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے کانگریس کے سنئیر رہنما سے پوچھ تاچھ کی ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ابو حسین خان چودھری سے روز ویلی چٹ فنڈ کیس میں پوچاتھ تاچھ کی گئی ہے ۔ ان سے چند سوال کیے گیے ۔
انہوں نے کہاکہ کانگریسی رہنمانے2010 میں وزیراعظم سے کیس کوختم کرنے کا مطالہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ابوحسن خان چودھری کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بلایا گیا میں چلا گیا ۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے جس پرجانے سے اعتراض کروں۔ میں اپنی طرف سے پوری تعاون کررہا ہوں۔
کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ میں نے2010 میں وزیراعظم سے کیس کو ختم کرنے کے لیے کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ا س سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔