ETV Bharat / state

کانگریس، سی پی ایم اتحاد وقت کی اہم ضرورت

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:17 AM IST

Updated : Oct 13, 2020, 7:51 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس اور سی پی ایم اتحاد کووقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

congress leader adhir ranjan choudhary press conference at murshidabad
کانگریس، سی پی ایم اتحاد وقت کی ضرورت

مغربی بنگال کانگریس کے نئے صدر ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی ناکامی کےسبب ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی دھجیاں اڑ رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ممتابنرجی کی کانگریس اور سی پی ایم کو ختم کرنے کی پالیسی پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ بنگال کی عوام نے بھی اس اتحاد کو تسلیم کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا جب بنگال کی عوام کو کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد تسلیم ہے تو آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کو ریاست میں بی جے پی کو جگہ دینے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر بننے کے بعد ادھیر رنجن چودھری کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی۔

ادھیر رنجن نے اپنے ہوم ٹاؤن بہرامپور میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کوختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس عام لوگوں کے دلوں میں ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2020, 7:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.