ETV Bharat / state

Congress Criticizes the West Bengal Government: زہریلی شراب سے چھ لوگوں کی موت، کانگریس کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 11:55 AM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تمام محاذ پر پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ Congress Criticizes the West Bengal Government

زہریلی شراب سے چھ لوگوں کی موت پرکانگریس کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید

مغربی بنگال: کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے مطلب ہے ناکہ عوام کے مسائل سے۔ انہوں نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے مال پانچگھڑا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے یکے بعد دیگرے چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ Congress Criticizes the West Bengal Government

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس معاملے کو لے کر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی وفد کو یہاں بھیجنے کی زحمت کی ہے۔کانگریسی رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت تمام وزراء اور پولیس انتظامیہ شہید دیوس کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔ انہیں کسی کی موت سے کیا لینا دینا۔سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں چھ سے سات لوگوں کی موت ہو گئی اور ریاستی حکومت شہید دیوس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زہریلی شراب سے جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کے بارے میں ابھی تک کسی نے کوئی خبر نہیں لی ہے۔ اتنا ضرور ہو سکتا ہے کہ شام تک ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے اہل خانوں کو معاوضہ دیا جائے گا مگر اس سے حکومت کی ذمہ داری پوری نہیں ہو سکتی ہے۔

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ شہید دیوس کے نام پر مغربی بنگال میں پکنیک ڈے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان چھ سے زائد لوگوں کی زہریلی شراب سے موت ہو گئی۔ حکومت کو اس کی خبر ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود حکومت کو سیاست اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی پڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.