مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کانگریس نے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور تعلیمی نظام برباد ہونے کے خلاف چار جولائی کو 12 گھنٹوں کے لئے باگ منڈی بند کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے چار جولائی کو ہونے والے بند کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بند سیاست کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرولیا ضلع کانگریس کے رہنما نیپال مہتو نے کہا کہ پرولیا ضلع میں تعلیمی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کے سبب اسکولوں کا بہت برا حال ہے۔ Congress Call for Bagh Mandi Bandh
انہوں نے کہا کہ باگ منڈی اور اس کے اطراف کے تمام پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بچے اسکول ہی نہیں آتے ہیں۔ ان کا کہا ہے کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے لڑکے اور لڑکیاں اسکول کم آتے ہیں۔ کئی اسکولوں کو بند کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف پرولیا ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سومن تیواری نے کہا کہ وہ بھی ضلع میں تعلیمی نظام کو پٹری پر لانے کے بارے میں سنجیدہ ہیں لیکن بند کی پالیسی ذریعہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بند کی سیاست سے نقصان کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس سے ہمارے بچوں کا ہی نقصان ہو گا۔