ETV Bharat / state

Meeting on Paschimbenga Divas 2023 ممتا کی آل پارٹی میٹنگ کا کانگریس اور بائیں محاذ نے بائیکاٹ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 11:09 AM IST

Updated : Aug 30, 2023, 11:15 AM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ یوم مغربی بنگال کے لیے اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے ریاستی اسمبلی میں آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی تھی مگر اس میں کانگریس اور بائیں محاذنے شرکت نہیں کی۔ اس میٹنگ میں جے گوسوامی، نرشنگھم پرساد بھادوری، سبودھ سرکار جیسے نامور لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ Congress And CPIM Boycott All Parties Meeting of Mamata

آل پارٹی میٹنگ کا کانگریس اوربائیں محاذ نے بائیکاٹ کیا

کولکاتا: کانگریس اور بائیں محاذ کے ذریعہ میٹنگ کے بائیکاٹ کئے جانے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ مجھے پسند کریں یا نہ کریں۔میں ’’انڈیا کی ٹیم کا حصہ ہوں، میں کانگریس اور بائیں محاذ کے خلاف بولنے سے گریز کرتی ہوں، اس کے باوجود وہ میٹنگ میں نہیں آئے۔ ممتا بنرجی بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس اور بائیں محاذ کی سخت تنقیدیں کرتی رہی ہیں۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کی تشکیل کے بعد ممتا بنرجی کے لہجے میں نرمی آگئی ہے۔ اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے سالانہ 21 جولائی کے پروگرام میں بھی ممتا بنرجی بائیں محاذ اور کانگریس کے خلاف تنقید کرنے سے گریز کیا۔

کل جماعتی میٹنگ کا اہتمام نبنو میٹنگ ہال میں کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خود آج میٹنگ کے دوران کہا کہ ’میں نے تقریباً تمام پارٹیوں کو اس میٹنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ بنگال کی کئی پارٹیاں جس میں ایس یو سی آئی اور دیپانگر کی پارٹی بھی میٹنگ میں موجود تھی۔ تاہم، بائیں بازو کانگریس نے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ 20 جون کو راج بھون میں مغربی بنگال ڈےمنایا گیا تھا۔ ریاست نے اس دن پر سخت اعتراض کیا۔ ریاست کے کئی لیڈروں اور وزراء نے اس بارے میں کھل کر اپنی بات رکھی تھی ۔ممتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی مرکزی وزارت داخلہ کو اس پر اعتراض کرتے ہوئے ایک خط بھیج چکی ہیں۔ ان کے الفاظ میں، "آپ خود بتائیں، ہم نے یہاں پہلے کون سا دن منایا ہے؟" اگر ہم نے اب احتجاج نہیں کیا تو وہ غیر قانونی دن قانونی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee Slam Govt اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا سے بی جے پی حکومت خوفزدہ

ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے ہونے والے اسمبلی اجلاس میںمغربی بنگال ڈےکی تاریخ پر بھی بحث ہو سکتی ہے۔ تاہم، وزیر اعلی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں جانتی ہیں۔

Last Updated : Aug 30, 2023, 11:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.