ETV Bharat / state

'آسام نیا کشمیر بن گیا ہے'

شمال مشرقی ریاستوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرتشدد احتجاج کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ آسام 'نیا کشمیر' بن گیا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری
ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Dec 15, 2019, 3:24 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ' یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ تمام شمال مشرقی ریاستیں خصوصاً آسام میں جاری تشدد ملک کی سالمیت و تحفظ کے لیے یقینی طور پر تقصاندہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف وادی کشمیر ہے اور دوسری طرف ایک نیا کشمیر جو کہ آسام بنتا جارہا ہے دونوں ہی انتہائی تشویشناک موڑ پر ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ میں تبدیلی کا اشارہ

چودھری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریت بل کے پاس ہوجانے سے مغربی بنگال کے متعدد علاقوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور یہاں تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ پوری ریاست میں اکثر لوگ محرومی اور امتیازی سلوک کے تصور سے خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لوک سبھا و راجیہ سبھا دونوں میں ہی شہریت ترمیمی بل واضح اکثریت سے پاس ہوا ہے اور اب یہ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد شہریت ترمیمی قانون 2019 بن گیا ہے۔

Intro:Body:

Sunday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.