درگاپور: درگاپور کے نوجوان ایک نئے نشے کی لت میں ملوث ہوگئے ہیں، یہ ایک چونکا دینے والا نشہ ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے شہر کے مخلتف علاقوں، سٹی سینٹر، بدھان نگر، بیناچیٹی اور موچیپارا، سی زون اور اے زون میں فلیور کنڈوم کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر درگا پور کے حکام کنڈومز کی مانگ میں اضافے کی وجہ جان کر حیران ہیں۔
مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کنڈوم کم فروخت کرتے تھے لیکن اب صورت حال یہ ہوچکی ہے کہ ان کے پاس اسٹاک ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب ایک دکاندار نے نوجوان گاہک سے اتنے زیادہ کنڈومز خریدنے کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ وہ اس سے نشہ کرتا ہے۔ فلیور کنڈوم کو وہ ڈرنک کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلیور والے کنڈوم کو پانی میں ڈبو دیا جائے تو اس سے ایک خاص قسم کا مواد الگ ہوتا ہے جس کا نشہ کیا جارہا ہے۔ درگا پور کے نوجوان کنڈومز کو رات بھر گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں اور پھر صبح اسی پانی کو پیتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نشے کا اثر دس سے بارہ گھنٹوں تک برقرار رہتا ہے۔ اس طرح کے انکشافات کے بعد انتظامیہ چوکس ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Clashes Between Police and DYFI: پولیس کے لاٹھی چارج میں ڈی وائی ایف آئی کے درجنوں کارکنان زخمی