ETV Bharat / state

کولکاتا: شہر نشاط پر لاک ڈاؤن اثر انداز

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے مدنظر ہفتے میں دو دنوں کے لاک ڈاؤن کا آج تیسرا مرحلہ تھا۔ کولکاتا شہر و اطراف میں مکمل لاک ڈاؤن رہا۔ باقی کام دن بھر جاری تیز بارش نے کر دیا۔

complete lockdown due to coronavirus in west bengal
شہر نشاط پر لاک ڈاؤن کا مکمل اثر نظر آیا
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:33 PM IST

پورا شہر نشاط زندگی کی گہما گہمی سے آزاد نظر آیا۔کولکاتا شہر کے ہر طرف آج سناٹا چھایا رہا۔ بیہالہ،گڑیا ہاٹ سے مانک تلہ، پارک سرکس، دھرمتلہ سے لیکر پارک اسٹریٹ و سیالدہ بالکل سنسان نظر آئے۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال میں لگاتار کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز تین ہزار سے زائد معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت مغربی بنگال نے ہر ماہ میں آٹھ سے دس دنوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

جس کے مطابق 20 اور 21 اگست کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے دوران آج پورا کولکاتا شہر سنسان رہا۔

complete lockdown due to coronavirus in west bengal
لاک ڈاؤن کا مکمل اثر

آج صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک کا لاک ڈاؤن تھا۔ جس کے نتیجے میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں مقید رہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن قبل بازاروں میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے بھیڑ لگی رہی،کیونکہ آئندہ دو دنوں کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔

آئندہ کل بھی بھی لاک ڈاؤن ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام دکانیں بازار بند رہیں۔ راستوں پر پولس کی سخت نگرانی رہی تاکہ کوئی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرے۔

گرچہ آج صبح سے ہی لگاتا بارش بھی ہوتی رہی، جس کے نتیجے سڑکوں پر غیر معمولی سناٹا نظر آیا۔ بارش کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اثر مزید بڑھ گیا۔

اس کے باوجود ڈہر کے اہم راستوں پر پولس کی ناکہ چیکنگ بھی جاری رہی۔ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والوں کے خلاف پولس کی طرف سے کارروائی بھی کی گئی۔

کولکاتا شہر کے اہم علاقے دھرمتلہ، پارک اسٹریٹ، پارکس سرکس، سیالدہ، راجا بازار، مانک تلہ شیام بازار میں لاک ڈاؤن کی ایک ہی طرح کی تصویر نظر آئی۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

وہیں دوسری جانب دن بھر بارش ہوتی رہی۔ آئندہ کل بھی پورے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.