ETV Bharat / state

دل بدل کی سیاست پر کیا کہتے ہیں عام لوگ - پارٹی بدلنے کو لے کر ایک قانون ہ

ریاست میں جاری پارٹی بدلنے کے کھیل پرعام لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ایک سخت قانون ہونا چاہیے۔

دل بدل کی سیاست پر کیا کہتے ہیں عام لوگ
دل بدل کی سیاست پر کیا کہتے ہیں عام لوگ
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:16 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی بدلنے کے کھیل کی پہلی اننگز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو دوسری اننگز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دل بدل کی سیاست پر کیا کہتے ہیں عام لوگ

گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی ریاست کی سیاسی میں بڑی تیزی تبدیلی آئی۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کو بے چین ہو گئے ہیں۔

مکل رائے کی ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں بی جے پی یونٹ میں شگاف پڑنے کی اطلاع ہے۔

ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ای ٹی وی بھارت نے عام لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

اس سلسلے میں لوگوں کی ملی جلی رائے سامنے آئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پارٹی بدلنے کا کھیل بالکل بند ہونا چاہئیے۔

اس سے لوگوں کا اس کھیل کے حصہ بننے والے رہنماؤں پر سے بھروسہ آٹھ جائے گا۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ رہنماؤں سے غلطی ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ آپ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہو جائیے اور بات نہ بنی تو سابقہ پارٹی میں دوبارہ شامل ہو جائیے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھئیے پارٹی بدلنے کو لے کر ایک قانون ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کرتا ہے۔ اگر اس قانون پر سختی سے عمل کیا جائے تو برسوں پہلے سیاست میں پارٹی بدلنے کا کھیل ختم ہو جاتا۔
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو جب ترنمول کانگریس میں دوبارہ لوٹ کر آنا ہی تھا تو پارٹی چھوڑ کر کیوں گئے۔

اس سے لوگوں کے درمیان منفی پیغام جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس بھون میں ممتابنرجی کی موجودگی میں مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

مکل رائے کے بعد درجنوں ارکان اسمبلی اور بڑے رہنماؤں کے بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے اس سے قبل اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس، سونالی گویا مالدہ ضلع کی مرمو سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.