ETV Bharat / state

Call To Mamata Banerjee مغربی بنگال کے عام عوام وزیراعلیٰ کو راست فون کر سکتے ہیں

وزیراعلی ممتا بنرجی نے اہل بنگال کو حیران کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں کو وزیراعلی سے بات چیت کرنے کے لیے کسی لیڈر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ خود فون کرکے ہم سے راست بات کر سکتے ہیں۔

مغربی بنگال کی عوام وزیراعلیٰ کو راست فون کر سکتی ہے
مغربی بنگال کے لوگ وزیراعلیٰ کو راست فون کر سکتے ہیں
author img

By

Published : May 20, 2023, 10:51 AM IST

کولکاتا: لوگ براہ راست وزیر اعلیٰ سے فون کر کے بات کر سکتے ہیں۔ ترنمول نے اسمبلی انتخابات سے قبل دیدی کو بولو ہیلپ لائن سسٹم شروع کیا تھا۔ ٹی ایم سی کے اس منصوبے کو زبردست کامیابی ملی تھی۔ اب سے ریاستی حکومت عوام سے براہ بات چیت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کو ایک فون کال مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جہاں ریاست کے لوگ براہ راست فون کرکے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک اپنی شکایات پہنچا سکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے خود ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

  • "I will be starting another programme, Sora Sori Mukhyomantri, where you can express all your grievances." - Hon'ble CM @MamataOfficial

    We're leaving no stone unturned in our endeavour to ensure optimum welfare coverage for Bengal. pic.twitter.com/kCwlFaVJGi

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انیل کپور کی فلم 'نائک' میں جہاں اداکار ایک دن کے لئے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھتا ہے، لوگوں کے مسائل سننے کے لیے وزیر اعلیٰ کو براہ راست فون کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے سامنے میز پر کئی فون رکھے ہوئے ہیں۔ یاست کے عوام وزیر اعلیٰ کو براہ راست فون کرکے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ فلم میں وزیر اعلیٰ بھی عوام کے فون آنے پر مسائل کے حل کے لئے یکے بعد دیگرے احکامات جاری کرتے ہیں۔ لیکن فلم میں وزیراعلیٰ کے رول اور حقیقی زندگی میں بڑا فرق ہے۔ فلموں میں جس چیز کو جتنی آسان بنائی جاتی ہے وہ حقیقت میں بہت پیچیدہ ہوتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس فلم کے واقعے کو حقیقی زندگی میں سامنے لانا چاہتی ہیں۔

ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک طرف دوارے سرکار اسکیم پر چل رہی ہے اور دوسری طرف نوبو جوار (منصوبہ) چل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب 'وزیر اعلی کو ایک فون کال' مہم شروع کی گئی ہے۔ ممتا نے کہا کہ لوگ براہ راست وزیر اعلیٰ کو فون کرکے اپنی شکایات اور اپنے مسائل کا اظہار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story Controversy ادھیر رنجن چودھری کی ممتابنرجی کی حکومت پر تنقید

وزیراعلی ممتا نے یہ بھی کہا کہ وہ (لوگ)دن میں ایک خاص وقت پر وزیر اعلی کو براہ راست فون کر سکتے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ براہ راست فون کال کب شروع کی جائے گی یا کس فون نمبر پر کی جا سکتی ہے۔ تاہم یقین دہانی کرائی کہ یہ سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.