ETV Bharat / state

مغربی بنگال: لوگ روزی روٹی کے لئے پیشہ بدلنے پر مجبور - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے سخت لاک ڈاؤن اور کورونا گائڈ لائنس اب بھی نافذ ہیں جس کا عام لوگوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

مغربی بنگال: لوگ روزی روٹی کے لئے پیشہ بدلنے پر مجبور

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:17 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے سخت لاک ڈاؤن اور کورونا گائڈ لائنس اب بھی نافذ ہیں جس کا عام لوگوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

گزشتہ دو مہینوں سے جاری لاک ڈاؤن نے ریاست میں بہت کچھ بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کا عام لوگوں پر خاص اثر پڑا ہے۔

مغربی بنگال: لوگ روزی روٹی کے لئے پیشہ بدلنے پر مجبور
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں ایسے کئی لوگوں سے ملاقات کی جو لاک ڈاؤن کے دوران دو وقت کی روٹی کے لئے ایک پیشہ کو چھوڑ کر دوسرے پیشے کو اپنانے پر مجبور ہوئے۔ان میں سے ایک محمد غلام کا کہنا ہے کہ وہ پہلے پرائیویٹ بس میں کنڈکٹری کا کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ دو مہینے سے وہ ستو بیچ کر اپنے اہل خانہ کا گزارا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ستو بیچ کر اپنے کنبے کا گزارا کر رہے ہیں۔ اس میں بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، بہت ہی مشکل سے گھر چلتا ہے، لیکن اس بات سے خوشی ہے کہ اس مشکل دور میں بھی عزت و احترام سے دو پیسے کمانے کی کوشش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں پرائیویٹ بس خدمات جزوی طور پر بحال

احتشام نامی شخص نے کہا کہ بس کا کام چھوڑ کر آم بیچنے لگا ہوں، لیکن پولیس والے بہت پریشان کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ترازو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو مہینوں سے کس طرح سے زندگی گزر رہی ہے، ہم سے بہتر کوئی جان نہیں سکتا ہے. ووٹ مانگنے کے لئے سب چلے آتے ہیں لیکن برے وقت میں دو روٹی کوئی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال اسمبلی سیکریٹریٹ کا گورنر کی تقریر کو براہ راست نشر کرنے سے انکار

ہوٹل میں باروچی کے کام کرنے والے نسیم کمال نامی شخص نے کہا کہ عزت و احترام والا کوئی بھی کام کر لیتا ہوں. لاک ڈاؤن کا ہوٹل کے کاروبار پر گہرا اثر پڑا ہے، ہوٹل میں کام کرنے والوں کو آدھی سے بھی کم تنخواہ دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال :راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے آنے کے مدنظر لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتتے ہوئے دو مہینے کے بعد عام لوگوں کو راحت دی گئی ہے، جس کے سبب عام زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.