مغربی بنگال حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن -2 کی طرح لاک ڈاؤن- 3 میں بھی عام لوگوں کو پریشانیوں سے راحت دینے کے لیے مزید نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حالات میں بہتری آنے کے باوجود مغربی بنگال حکومت نے لاک ڈاؤن-3 میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو راحت نہیں دی ہے۔
مغربی بنگال حکومت کے لوکل ٹرین، میٹرو، پرائیویٹ بس اور فیری سروس کی خدمات کو اگلی ہدایت تک معطلی کا سلسلہ بدستور جاری رکھنے کے فیصلے کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ممبئی کی طرح کولکاتا میں لوکل ٹرین اور میٹرو عام لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ مہینے جاری معطلی کے سبب عام لوگوں کو مختلف مسائل درپیش ہے۔
ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے سے شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہاوڑہ، ہگلی، ندیا سمیت دوسرے اضلاع کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ دور دراز اضلاع میں رہنے والے لوگ کاروباری سلسلے میں وہ کولکاتا آ نہیں پا رہے ہیں۔ ان لوگوں کے کاروبار، کام کاج پوری طرح سے ٹھپ ہیں۔
غور طلب ہے کہ 'ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب حالات مزید بہتری آنے کے بعد وزارت ریلوے نے لوکل ٹرین کی خدمات بحال کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو خط لکھا تھا۔' لیکن ریاستی حکومت نے وزارت ریلوے کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'لوکل ٹرین، میٹرو کی خدمات کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ماہ چھ مئی کو ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے لوکل ٹرین کی خدمات معطل کرنے کا اعلان تھا۔