ETV Bharat / state

Ration Scam In Bengal کمانڈ اسپتال نے ایک بار پھر راشن گھوٹالہ میں گرفتاری ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کا علاج کرنے سے انکار - گرفتاری ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک

کمانڈ اسپتال انتظامیہ نے ایک بار پھر عدالت سے کہا کہ راشن گھوٹالہ میں گرفتار جیوتی پریہ ملک کو داخل کرانا نہیں چاہتے ہیں ۔کمانڈاسپتال کے وکیل پیر کو وہ دوبارہ بینک شال کورٹ میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمانڈ اسپتال اس وقت دباؤ میں ہے۔ وہاں کئی مریض زیر علاج ہیں۔ اس لیے وہ اضافی دباؤ نہیں لینا چاہتے ہیں۔

کمانڈ اسپتال نے ایک بار پھر راشن گھوٹالہ میں گرفتاری ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کا علاج کرنے سے انکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 2:59 PM IST

کولکاتا:ای ڈی نے جمعہ کو ریاستی وزیر جنگلات جیوتی پریہ کو راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں بینک شال کورٹ میں پیشی کے دوران ہی وہ بیمار ہوگئے ۔جج نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ اگر جیوتی پریہ ملک کی جسمانی حالت مستحکم ہے اور اگر تفتیشی افسر چاہے تو سابق وزیر خوراک کو طبی معائنے کے لیے کمانڈ اسپتال میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ کمانڈ اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کے روز عدالت سے رجوع کرتےہوئے درخواست دی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی۔

اسپتال کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ ان پر مریض کا اضافی دباؤ ہے۔ کمانڈ اسپتال نے دلیل دی کہ اسپتال میں فوجی اہلکاروں، فوجی افسران اور ان کے خاندان کے افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ کمانڈ اسپتال بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو جنگ میں جاتے ہیں، ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ یہ بتانے کے لیے کہ اسپتال پر کتنا دباؤ ہے، انتظامیہ نے کہا کہ کمانڈ اسپتال شمال مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں کے ریٹائرڈ فوجیوں کو صحت کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

جج نے اتھارٹی کا بیان سننے کے بعد سوال کیا کہ اس کرسی سے حکم دیا گیا ہے۔ اسے تبدیل کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟۔ عدالت نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ اسپتال لوگوں کے لیے ہیں۔ جج نے کہا کہ اگر اسپتال انتظامیہ حکم بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں ای ڈی کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔

پیر کو کمانڈ اسپتال کی جانب سے عدالت میں دوبارہ سابقہ دلیل کے ساتھ عرضی دی ، جب تک ای ڈی کورٹ میں معاملہ طے نہیں ہوجاتا، سابقہ حکم نامہ ملتوی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC On Jyoti Priya Malik وزیر جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری ایک سازش: ترنمول کانگریس

جیوتی پریہ فی الحال بائی پاس کے قریب ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ای ڈی نے پیر کو بینک شال کورٹ میں گرفتار وزیر کی صحت کی رپورٹ پیش کی۔ مرکزی ایجنسی نےریاستی زیر کی صحت سے متعلق رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا۔ای ڈی کے مطابق، خبر یہ ہے کہ وزیر فی الحال مستحکم ہیں۔ ای ڈی کی اس رپورٹ کو سیل کر کے عدالت میں رکھا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.