ETV Bharat / state

College Fests Likely to be Banned: نذرل منچ میں کالجوں کے فنکشن کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے پرغور فکر

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 6:55 PM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) کے اسٹیج شو کے بعد موت کا واقعہ پیش آنے پر نذرل منچ میں کالجوں کے فنکشن کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے پر غور فکر شروع کر دی ہے۔ College Fests Likely to be Banned

college fests likely to be banned in Nazrul Mancha in Kolkata
نذرل منچ میں کالجوں کے فنکشن کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے پرغور فکر

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ نذرل منچ میں کالجوں کے فنکشن کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے College Fests Likely to be Banned۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ ان کی طرف سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا کس کو پتہ ہے، ابھی وہ بات کر رہے ہیں دو منٹ بعد ان کے ساتھ کیا ہوگا کسی کو کچھ پتہ نہیں۔'

انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو متنازع بنانے کے بجائے افسوس ظاہر کیا جائے کہ بھارت کے ایک مشہور گلوکار کے کے کی موت ہو گئی۔ یہ بات بالکل الگ ہے کہ ایسا ہوتا تو یہ ہو جاتا وہ ہو جاتا، سچائی یہ ہے کہ کسی کی موت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'کے کے' بھارت کے کامیاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت عروج پر تھی۔ کے کے کے لائیو کنسرٹ دیکھنے کے لیے نوجوانوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔'

ریاستی وزیر کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ منتظمین نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی ہو گی لیکن بھیڑ اتنی تھی کہ انہیں قابو میں کرنا مشکل تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) کولکاتا کے نذرل منچ میں گرو داس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے تھے تبھی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد وہ ہوٹل چلے گئے جہاں پرستاروں کے درمیان سیلفی لینے کے دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ انہیں فوراً سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.