ETV Bharat / state

درگاپور میونسپل کارہوریشن کے مئیر کو ہٹانے کا فیصلہ - مئیر کے خلاف بے شمار شکایات موصول

وزیر اعلی ممتابنرجی نے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم کو درگاپور کے مئیر کو جلد ہٹانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلی ممتابنرجی
وزیر اعلی ممتابنرجی
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:19 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے نبنو میں میٹنگ کے دوران ریاستی وزیر کو درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مئیر کو جلد سے جلد عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

نبنو میں میٹنگ کے دوران وزیراعلی ممتا بنرجی نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے وزیر برائے شہری ترقیات فرہاد حکیم سے درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی کارکردگی پر سوال کیا۔

انہوں نے کہا کہ درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے خلاف بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں، وہ عہدے پر بیٹھ کر کیا کام کر رہے ہیں؟

وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے نہیں ادا کر رہا ہے تو اسے فورا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔

ممتا بنرجی کے مطابق شہری ترقیات کے وزیر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کارپوریشن کے مئیر کی کارکردگی کا جائزہ لے اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ذمہداری نبھانے میں ناکام ہے.

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں کے اندر مئیر کو ان کے عہدے سے رخصت کر دیا جائے تاکہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔

وزیراعلی ممتابنرجی کی اس بات پر شہری ترقیات فرہاد حکیم کا کہنا تھا کہ بے شک ذمہ داری ادا نہیں کرنے والوں کو عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے خلاف متعدد شکایت ہیں، ان سے بات چیت کرکے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا.

فرہاد حکیم کے مطابق عہدے پر فائز ہونے کا مطلب ہے کہ عوام کی ذمہ داری اٹھانی ہے۔

درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مئیر دلیپ اگستی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.