ETV Bharat / state

ممتا بنرجی جلد ہی بردوان ضلع کا دورہ کریں گی

ضلع انتظامیہ کے سربراہ پرندو ماجھی کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی رواں ماہ کے دوران کسی بھی دن بردوان آ سکتی ہیں۔'

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:26 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر اپنی تیاری زور شور سے شروع کر چکی ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بہت جلد بردوان ضلع کا دورہ کریں گی۔ حالانکہ ممتا بنرجی کا بردوان دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے سربراہ پرندو ماجھی کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی رواں ماہ کے دوران کسی بھی دن بردوان آ سکتی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی کے دورے کی تاریخ مقرر نہیں ہونے کے باوجود پوری تیاری کی جا رہی ہے۔'

ضلع انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 'وزیراعلی کے دورے کی تاریخ مقرر ہونے سے قبل تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وقت سے پہلے تیاری مکمل کر لی جائے گی۔'

واضح رہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی آسنسول میں کافی ہاؤس اور آرٹ گیلری کا افتتاح کریں گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.