ETV Bharat / state

وزیراعلی ممتا بنرجی اور جی ٹی اے چئیرمین کی میٹنگ تین نومبر کو - وزیر اعلی اور گورکھا ٹیراٹری اتھارٹی

وزیراعلی ممتا بنرجی نے دارجلنگ میں امن امان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جی ٹی اے چئیرمین اور ونئے تمانگ کو نبنا طلب کیا ہے ـ

وزیراعلی ممتا بنرجی  اور جی ٹی اے چئیرمین کی میٹنگ تین نومبر کو

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 3:21 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جی ٹی اے کے چئیر میں اور ونئے تمانگ مورچہ کو دارجلنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کولکاتا طلب کیا ہے۔

وزیر اعلی اور گورکھا ٹیراٹری اتھارٹی کے چئیرمین, ونئے تمانگ کے درمیان تین نومبر کو میٹنگ ہو گی۔

جی ٹی اے کے چئیرمین انیت تھاپا کا کہنا ہے کہ “وزیراعلی نے کی میٹنگ کے لئے کولکاتا طلب کیا ہے۔ اس میں ونئے تمانگ مورچہ بھی شامل ہوگی۔ ”

انہوں نے کہا کہ ‘موجودہ وقت میں دارجلنگ سے متعلق میٹنگ بہت ہی اہم ہے اس سے مستقبل کے بارے میں بہت کچھ پتہ چل سکتا ہے۔’

جی ٹی اے کے چئیرمین کے مطابق ویمل گورنگ کی سیاست میں واپسی دارجلنگ کے لئے صحیح نہیں ہے۔

ویمل گورنگ کے خلاف ونئے مورچہ کے حامی کالمپونگ اور کاسیانگ میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل کورنگ نے کولکاتا آکر این ڈی اے چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

ویمل گورنگ کی سیاست میں واپسی کے بعد سے ہی دارجلنگ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.