ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee شمالی بنگال کے تقسیم کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا - مالبازار واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال سے اپنے تعلقات اور جذباتی رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی تقسیم کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کی کوئی تقسیم نہیں ہوگی اور ہم مل کر ساتھ رہنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ شمالی بنگال سے میرا پیار ہے ۔ شمالی بنگال کی راج بنسی زبان بھی جانتی ہوں ۔CM Mamata Banerjee

شمالی بنگال کے تقسیم کا سوال ہی نہیں پیداہوتا

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 6:02 PM IST

کولکاتا:سلی گوڑی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کہا کہ ہم نے مالبازار واقعہ کے تمام خاندانوں کے لئے ملازمتوں کا بندوبست کیا ہے۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں۔اس واقعے سے میں بہت ہی زیادہ دکھی ہوں ، مالبازار واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ا س علاوہ ندی میں کود کر لوگوں کی جان بچانے والوں کو بھی انعامات سے نوازنے کے ساتھ انہیں نوکری کی پیش کش کی ۔CM Mamata Banerjee Says No One Allowed To Divide Bengal On Political Base

شمالی بنگال کے تقسیم کا سوال ہی نہیں پیداہوتا
شمالی بنگال کے تقسیم کا سوال ہی نہیں پیداہوتا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ شمالی بنگال آتی ہوں۔ کم از کم 2 ماہ میں ایک بار ضرور آتی ہوں۔ شمالی بنگال، جنوبی بنگال مل کر مغربی بنگال بنتا ہے۔ ہم نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے یہاں بہت سی چیزیں بنائی ہیں۔ سیاحتی مقام کا دورہ کروں گی اور لوگوں کو یہاں آنے کی دعوت دوں گی ۔ یونیسکو نے درگا پوجا کو ورثے کا درجہ دیا ہے۔ ہم نے یہاں تقریباً 6 ہزار کلبوں کو 60 ہزار روپے دیے ہیں۔ بنگال میں 83 ہزار پوجا کلبیں ہیں۔

وجئے کانفرنس میںتقریباً 30 ہزار کلبوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ نوبنو کے ذرائع کے مطابق شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں 5500 سے زیادہ پوجا کمیٹیاں مدعو کرنے والوں کی فہرست میں شامل تھیں۔ اس فتح کانفرنس میں منظور شدہ پوجا کے پانچ افراد آئے۔ اس معاملے میں، شمالی بنگال کے مختلف کلبوں کے 28 ہزار سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس وجئے کانفرنس میں کاروباری شخصیات اور نامور افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنچایت انتخابات سے پہلے شمالی بنگال میں ترنمول کانگریس کی تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شمالی بنگال کو الگ کرنے کا مطالبہ کرکےسیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھگوا کیمپ نے شمالی بنگال میں گورکھا لینڈ کے جذبات کا بار بار استحصال کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے کہ علاحدہ شمالی بنگال کا مطالبہ پنچایتی انتخابات اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا اہم ہتھیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛UN chief in Mumbai یواین سربراہ نے ممبئی میں 26/11 حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وجئے سمیلن کے اسٹیج سے کہا کہ 'شمالی بنگال اور جنوبی بنگال مل کر بنگال بنتا ۔شمالی بنگال میں سیاحت کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے جی ٹی اے کے چیئرمین انیت تھاپا کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ دارجلنگ، کالمپونگ جیسے سیاحتی مراکز کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد ترنمول کانگریس کو شمالی بنگال میں بار بار سخت امتحانات کا سامنا کرنا پڑا 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی حکمراں جماعت کو شمالی بنگال کی بیشتر سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول نے شمالی بنگال میں کافی پلٹا لیکن ممتا بنرجی مطمئن نہیں ہونا چاہتی ہیں۔بی جے پی 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل علاحدشمالی بنگال، گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ اس لئے اب ممتا ترقی اور عوامی خدمت کے ذریعے بی جے پی کے اس سیاسی ہتھیار کو کند کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔CM Mamata Banerjee Says No One Allowed To Divide Bengal On Political Base

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.