ETV Bharat / state

Biranda Karat On CM Mamata Banerjee ترنمول کی وجہ سے بنگال میں آرایس ایس کو فروغ ملا - سی پی آئی ایم کی تنظیمی کانفرنس

سی پی آئی ایم کی رہنما برندا کرات نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی وجہ سے ہی مغربی بنگال میں آر ایس ایس کو فروغ ملا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں آر ایس ایس مضبوط ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کی وجہ سے بنگال میں آرایس ایس کو بڑھاوا ملا

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 10:39 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چیتلا میں واقع اہندرا منچ میں سی پی آئی ایم کی ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں سی پی آئی ایم کی رہنما برندا کرات نے حکمراں ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ سی پی آئی ایم کی تنظیمی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرات نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت ہر معاملے میں بی جے پی کی حمایت کرتی ہے۔ ممتا بنرجی اور ترنمول کے اس رویے کا مقابلہ صرف لفٹ فرنٹ ہی کر سکتی ہے۔ اس لئے اس پیغام کو ریاست کے تمام حصوں کے لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔

برندا کرات نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت گاندھی جی کے خلاف بیان بازی کرتی ہے۔مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت، وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ، گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈس کی حمایت کرتے ہیں۔ گاندھی جی نے فرقہ پرستی کی مخالفت کی۔ فرقہ پرست طاقتیں ملک کو چلا رہی ہیں۔ برندا کرت نے مزید الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت بنیاد پرست ہندوتوا کی سیاست کر رہی ہے۔ مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول نرم ہندوتوا (Soft Hindutva) کی حمایت کر رہی ہے۔ مذہبی غیر جانبداری کے نام پر حکومتی انتظامیہ مذہبی رسومات کی پابندی کی حمایت کر رہی ہے۔ اس کے ذریعہ ترنمول بی جے پی کو نفرت کی سیاست کو پھیلانے کا موقع دے رہی ہے۔

برندا کرات کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی نے کئی بار کہا کہ بی جے پی بری ہے لیکن آر ایس ایس اچھی ہے۔ لیکن یہ بات ممتا بنرجی کو نہیں معلوم کہ بی جے پی پر آر ایس ایس کا کنٹرول ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی الگ الگ طاقتیں نہیں ہیں۔ ممتا سب کچھ جان بوجھ کر رہی ہیں۔ وہ دراصل بی جے پی مخالف باتیں کرتی ہیں اور ان کی پالیسی سے بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sagardighi By Election ساگر دیگھی سے ٹی ایم سی اور کانگریس نے کسی بھی مسلم کو امیدوار نہیں بنایا

سی پی آئی ایم کی رہنما برندا کرات نے کہا کہ آر ایس ایس نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ ملک کے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے جا رہی ہے۔ اس کے ذریعہ بنیاد پرست نظریات کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ساتھ ہی تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر نجی کاری کی راہ ہموار کی جائے گی۔پورے ملک میں صرف لفٹ فرنٹ ہی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ ریاست میں تعلیمی نظام بالکل ختم ہو چکی ہے۔ترنمول کانگریس کے وزراء اور اعلیٰ رہنما بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ عام لوگوں کو اس ترنمول کا نگریس سے زیادہ امید نہیں ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.