مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اسی درمیان ریاستی حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے بعد عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کا 94واں دن ہے۔ اسی درمیان وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا مثبت اشارہ دے دیا۔
- مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر
- مغربی بنگال: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 10 سے بھی کم اموات
واضح رہے کہ گزشتہ چھ مئی کو مغربی بنگال میں کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد گزشتہ چھ مئی کو لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی گئی تھی۔
بھارتی ریلوے بورڈ کی جانب سے ریلوے ملازمین، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، نرس، محکمہ صحت، بینک ملازمین اور صحافیوں کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلا رہیں ہیں وقت کے ساتھ ساتھ اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔