نئی دہلی: جموں میں پیدا ہونے والی آرٹسٹ روبل ناگی قومی سطح پر قومی اقلیتی کمیشن کے کمیونٹی لیڈروں کے پینل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ روبل ناگی کو این سی ایم کے کمیونٹی لیڈروں کے پینل کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
روبل ناگی، ایک فنکار، مصنف اور سماجی کارکن ہیں۔ ناگی کو ان کے آرٹ فاؤنڈیشن کے ذریعے دیہی کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبے شروع کرنے کے لیے ہنر کی ترقی اور گاؤں میں تجارت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرپرسن اقبال سنگھ لال پورہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا، "محترمہ روبل ناگی، جو پیشہ سے ایک فنکار ہیں، کو قومی سطح پر این سی ایم کے کمیونٹی لیڈر کے پینل کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ناگی نے چند سال پہلے ایک پروگرام مثال کشمیر شروع کیا تھا، جس میں مدارس کے بچوں میں پینٹنگ کے جذبہ کو پروان چڑھانا تھا۔ اس کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ خواتین کو خود روزگار کے لیے ترغیب دینے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کر سکیں۔
وہ روبل ناگی ڈیزائن اسٹوڈیو کی بانی بھی ہیں۔ روبل ناگی کے کریڈٹ پر 800 سے زیادہ دیواریں ہیں اور انھوں نے 150 سے زیادہ نمائشیں منعقد کی ہیں۔ وہ انڈیا ڈیزائن کونسل (IDC) کی رکن بھی ہیں۔
قومی اقلیتی کمیشن کیا ہے؟
1- قومی اقلیتی کمیشن حکومت ہند کا ایک قانونی ادارہ ہے جو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔
2- این سی ایم کا قیام 1993 میں قومی کمیشن برائے اقلیتی ایکٹ 1992 کے تحت کیا گیا تھا۔
این سی ایم کیا کام کرتا ہے؟
1- اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر حکومت کو مشورہ دینا
2- اقلیتی برادریوں کی بہبود اور ترقی کے لیے اقدامات کی سفارش
3- اقلیتی برادریوں کی شکایات کی جانچ کرنا
4- این سی ایم بدھ، عیسائیوں، جینوں، مسلمانوں، سکھوں اور پارسیوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے
یہ بھی پڑھیں: