ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjeeوزیراعلی ممتا بنرجی نے میوزیم کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 12:32 PM IST

دار الحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع علی پور سینٹرل جیل میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک منزلہ عمارت کو وریٹیج فرار دیتے ہوئے ایک میوزیم کا افتتاح کیا۔CM Mamata Banerjee

وزیراعلی ممتا بنرجی نے میوزیم کا افتتاح کیا

مغربی بنگال کے علی پور سینٹرل جیل کی پہلی منزل پر ہریٹیج بلڈنگ میموزیم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔CM Mamata Banerjee Inaugurates Museum At Alipur Central Jail

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔اس ملک کی تاریخ کافی وسیع ہے لیکن چند لوگ سیاسی مفاد کے لئے اس کی تاریخ سے چھیڑ چھاڑکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔تاریخ تاریخ ہوتی ہے جسے سنبھال کررکھنا ہر بھارتی شہری کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھارت کی تاریخ کو لے کر سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔آپ کہتے ہیں ملک میں رہنے والا ہر بھارتی آپ کی حمایت کرتا ہے تو پھر کیوں تاریخ کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

ذرائع کے مطابق علی پور سینٹرل جیل اپنے آپ ایک تاریخ کی اہمیت کا حامل ہے۔اس جیل کی بنیاد 1825 میں برطانوی حکومت نے رکھی۔بھارت کی جنگ آزادی کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کرکے اسی جیل میں رکھا جاتا تھا۔ جہاں سینکڑوں مجاہد آزادی کو قید کرکے رکھا گیا۔

علی پور سینٹرل جیل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسی جیل میں آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نو مہینوں تک قید میں رکھا گیاتھا،اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما اور بنگال کے پہلے وزیراعلیٰ بدھان چندر رائے کو بھی اسی جیل میں ایک مہینے تک قید میں رکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raids ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی، متعدد رہنما گرفتار

اس کے علاوہ مغربی بنگال اور دوسری ریاستوں کے متعدد مجاہدآزادی کو انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے علی پور سینٹرل جیل میں ہی رکھا گیا۔ جیل انتظامیہ نے تاریخ کوبدلنے کے بجائے اسے سنوارنے کام کرتے ہوئے مجاہدآزادی کی یادوں کومیوزیم میں سجا کررکھنے کا فیصلہ کیا۔ CM Mamata Banerjee Inaugurates Museum At Alipur Central Jail

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.