کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جان لیوا حملے کی وجہ سے اڈیشہ کے وزیر صحت نابا کشور داس کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہوں نے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ بنرجی نے اپنے ٹویٹر پر کہاکہ میں اڈیشہ کے وزیر نابا کشور داس کے اچانک انتقال سے بہت غمزدہ ہوں جو اتوار کو ایک مہلک حملے کے بعد چل بسے.
وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں انہیں طاقت اور صبرجمیل عطا کرے۔
واضح رہے کہ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں اڈیشہ کے صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر نابا داس کو اتوار کو ان کے سیکورٹی انچارج اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چند بوس کو خراج عقیدت کی
بیجو جنتا دل کے ایک سینئر لیڈر اور وزیر داس ایک تقریب میں شرکت کے لیے جھارسوگوڑا ضلع کے برراج نگر گئے ہوئے تھے۔ جیسے ہی وہ گاندھی چوک پر اپنی کار سے اترے ان کے حامیوں نے پھولوں اور ہاروں سے ان کا استقبال کیا جب کہ اے ایس آئی نے ان پر قریب سے فائرنگ کی۔