ETV Bharat / state

'ناقص پالیسی کی وجہ سے آلو اور پیاز کی کالا بازاری میں اضافہ' - ناقص پالیسی کی وجہ سے آلو اور پیاز کی کالا بازاری

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ناقص پالیسی کی وجہ سے آلو اور پیاز کی کالا بازاری میں اضافہ ہونے لگا ہے۔'

'ناقص پالیسی کی وجہ سے آلو اور پیاز کی کالا بازاری میں اضافہ'

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:33 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ 'سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر ریاستی حکومت کو ہدف بنانا اچھی بات نہیں ہے کیونکہ ہمارے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے آلو پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔'

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسی قصوروار ہے اور اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق 'پورے ملک میں آلو اور پیاز کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے کا مطلب پالیسی میں خامی ہے، اسے میں درستگی کی گنجائش ہے لیکن کسی کو اس کی فکر نہیں ہے۔'

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ 'حکومت کو آلو ہیاز سمیت دوسری سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہئے یا پھر ریاستی حکومت کو اس مسئلے کا حل نکالنے کی آزادی دینی چاہئے۔'

وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کسان بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بل سے کسانوں کو نقصان تو ہوگا ہی، اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ان دنوں بانکوڑہ ضلع کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور دوسرے اعلی افسران کو آج کے کاموں کو آج ہی ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.