ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee کولکاتا سے ممتابنرجی کی مرکز کو للکار

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:41 PM IST

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو ایسپلانیڈ میں واقع بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے عوام کے ساتھ مودی حکومت کی بے حسی اور سوتیلا سلوک کے خلاف دو روزہ ہڑتال اور مظاہرے کا آغاز کیا۔

کولکاتا سے ممتابنرجی کی مرکز کو للکار
کولکاتا سے ممتابنرجی کی مرکز کو للکار

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کو منریگا پروجیکٹ اور اس کے ہاؤسنگ اور سڑکوں کے محکموں کے دیگر اقدامات کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کے کل واجبات ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا اور اندرا آواس یوجنا (دیہی) کے لیے فنڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی طلبہ کی اسکالرشپ بھی روک دی گئی ہے۔

محترمہ بنرجی نے کہاکہ میں ریاستی حکومت کو بدنام کرنے اور ہماری ریاست کو اس کے واجبات سے محروم کرنے کی اس 'آمرانہ کوشش' کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یہ (دھرنا) جاری رکھوں گی۔ وزیر اعلی کے طور پر یہ تیسری بار ہے جب محترمہ بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہیں۔ دریں اثنا، محترمہ بنرجی نے منگل کو ہگلی ضلع کے سنگور میں 'پاتھ شری-راستہ شری' پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ریاست کے 22 اضلاع میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دیہی رابطہ مضبوط کرنے کے لئے 12,000 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے رابطہ بڑھانے کے لیے مغربی بنگال کی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

محترمہ بنرجی نے کہا، "پروجیکٹ کے تحت، بنگال 7,219 نئی سڑکیں دیکھے گا اور مزید 1,548 کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے تحت تمام گرام پنچایتوں کے 29,475 سے زیادہ گاؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ اسکیم روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ ماں مانش کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ دریں اثنا، محترمہ بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی بدھ کو مرکز کی "عوام دشمن" پالیسی اور مغربی بنگال حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت کے سوتےلے سلوک کے خلاف ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Start Dharna مرکزی حکومت کے خلاف ممتابنرجی کا دھرنا

دوسری طرف، بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار بھی بدھ کو بنگال میں ٹی ایم سی کے دور حکومت میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج میں دھرنے کی قیادت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.