کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنا جاری رکھا۔ دھرنے کے دوسرے دن اسٹیج پر لوگوں کی بھیڑ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دھرنے کے دوسرے دن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات بھارت کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب پتہ چلے گا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گذشتہ آٹھ نو برسوں کے دوران ملک اور یہاں کے عوام کے لیے کیا کیا۔
انہوں نے کہاکہ 2024 میں عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے لیکن اس کے لیے عام لوگوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مرکزی حکومت نے عام لوگوں کے لیے کیا کیا ہے۔ عام لوگوں کو گذشتہ آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Start Dharna مرکزی حکومت کے خلاف ممتابنرجی کا دھرنا
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پہلے یعنی بدھ کی شام کو یہ بات کہی اور دھرنے کے دوسرے دن یعنی آج ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحدد ہونے کی اپیل کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحدد ہو کر ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر سکتی ہیں۔ اتحاد کی بنیاد پر بی جے پی کو شکست دے سکتے ہیں۔