ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Law And Order مغربی بنگال میں دسمبر مہینے میں کچھ برا ہو سکتا ہے، ممتا - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چند لوگ کی جانب سے نومبر دسمبر میں مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کو بگاڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ریاست کو غیر مستحکم کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ CM Mamata Banerjee On Law And Order

مغربی بنگال میں دسمبر مہینے میں کچھ برا ہو سکتا ہے:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 11:58 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کو بگاڑنے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس سازش میں چند مقامی اور بیرونی سیاسی رہنما بھی ملوث ہیں۔ CM Mamata Banerjee Apprehends That Law And Order Situation May Get Worsen In December

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی جانب سے نومبر دسمبر میں کچھ بڑا کرنے کی بات کہی جاتی رہی ہے۔ ان لوگوں کی باتوں اور ان کے اشاروں کی بنیاد پر ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے مطابق تمام اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کسی بھی معاملے پر جلد سے جلد قابو پانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly by poll چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، داخلہ سیکرٹری، چیف سکریٹری سمیت تمام اعلی حکام کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ تمام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ غور طلب ہے کہ چند روز قبل دارجلنگ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان راجو بستا اور سلی گوڑی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شنکر گھوش کالی پوجا کے دوران سلی گوڑی میں سابق وزیر،سابق سٹی میئر اور سی پی آئی ایم کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ کے گھر پر نظر آئے تھے۔ اس میٹنگ کو لے کر کافی باتیں ہو رہی ہیں۔

مغربی بنگال میں دسمبر میں کیا ہونے والا ہے۔ اس معاملے پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے لیکن احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ CM Mamata Banerjee Apprehends That Law And Order Situation May Get Worsen In December

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.