مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ انتہائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
دونوں پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔ دونوں جانب سے عجیب و غریب بیان بازی ہوتی رہتی ہے۔
آج سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور مرکزی وزیر بابل سپریو کے درمیان زبان کو لے کر بحث بازی ہوئی۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ انہیں تقریباً 20 سے 22 زبانیں آتی ہے اور اس پر کام کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ زبانیں جاننے والوں کی قدر ہوتی ہے۔ میں ویتنامی ,چینی, برمی, ناگا, منی پوری, آسامی, اردو اور بنگلہ سمیت ڈھیر ساری زبانوں میں بات کر لیتی ہوں ۔
وزیراعلی ممتابنرجی کی اتنی سی بات پر مرکزی وزیر بابل سپریو ناراض ہو گئے اور ٹویٹر پر محاذ کھول دیا۔
مرکزی وزیر بابل سپریو نے ٹویٹر پر ڈبل ونڈو کی ویڈیو شئیر کرکے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو گھیرنے کی کوشش کی۔
آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو نے ویڈیو جاری کرکے اپنی زبان جاننے کی مہارت پر تبصرہ کرنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ زبان پر مہارت اچھی بات ہے لیکن اس کا استعمال کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔
بابل سپریو کے مطابق میں 18 زبانوں میں گانا گاتا ہوں۔ جو زبان جانتا ہوں وہ ٹھیک ہے لیکن دوسری زبانوں کے گانے رومن میں لکھے ہوتے ہیں۔ میرے خیال سے میرے کہنے کا مطلب آپ اچھی طرح سے سمجھ گئے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب باتیں کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں وزیراعلی ممتابنرجی کی تنقید کر رہا ہوں۔