کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 15 دسمبر کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ہوگی۔ CM Kolkata International Film Festival
وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے جمعہ کو کہا کہ امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریاست کے 'برانڈ ایمبیسیڈر' شاہ رخ خان اس تقریب میں شرکت کر نے کا امکان ہے۔ ریاست کے نئے گورنر سی وی آنند بوس کو اس تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ کی آمد کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم بقیہ مہمانوں نے افتتاحی تقریب میں آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال کولکاتا میں منعقد ہوتا ہے۔ شہر کے مختلف سینما گھروں میں اندرون و بیرون ملک کے ناقدین کی جانب سے سراہا جانے والی مختلف فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔حالانکہ یہ تہوار بائیں بازو کے دور سے شروع ہوا تھا لیکن ریاست میں ترنمول حکومت آنے کے بعد اس تہوار کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ اس تہوار کو لے کر وزیر اعلیٰ کا جوش و خروش بھی مشہور ہے۔
مزید پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی 5 دسمبر کووزیراعظم مودی سے ملاقات متوقع