ETV Bharat / state

Gangraped In Maldah جنسی زیادتی کے الزام میں تین گرفتار - مالدہ ضلع کے گاجول تھانہ علاقے میں ہائی اسکول

مالدہ ضلع کے گاجول تھانہ علاقے میں ایک اسکول کے کلاس روم میں چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی واقعہ پیش آیا ۔پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔عدالت نے تینوں کو دس دنوں تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔Gangraped In Maldah

جنسی زیادتی کے الزام میں تین گرفتار
جنسی زیادتی کے الزام میں تین گرفتار
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 2:21 PM IST

مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے گاجول تھانہ علاقے میں ہائی اسکول واقع ہے ۔اس اسکول میں 37 طالبات کے لئے صرف ایک ٹیچر ہے۔ بیماری کی وجہ سے وہ ہفتہ کو اسکول نہیں آ سکے۔ تیچر کے نہیں آنے کے سبب اسکول کے اندر ایک جنسی زیادتی جیسا ہولناک واقعہ پیش آیا۔

نامعلوم افراد نے کلاس روم میں چھٹی کلاس میں پڑھنے والی لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا ۔متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر گاجول تھانے کی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ ضلع عدالت کے حکم کے مطابق پولیس نے گرفتار افراد کو 10 روز کے لئے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

گاجول میں ایک جونیئر ہائی اسکول اس وحشیانہ واقعے کا گواہ ہے۔ مبینہ طور پر گزشتہ چند دنوں کی طرح ہفتہ کو بھی علالت کی وجہ سے اکلوتی ٹیچر اسکول نہیں پہنچ سکی ۔نتیجتاً اسکول میں حاضری کی شرح بہت کم رہی۔ طلباء مڈ ڈے مل کر اپنے اپنے گھر چلی گئی۔اس وقت تین باہر کے لوگ اسکول میں داخل ہوئے۔ جب انہوں نے دونوں لڑکیوں کو دوسری منزل پر گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کی ۔لیکن ایک لڑکی ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

شرپسندوں کے چنگل سے فرار ہونے والی لڑکی کسی طرح گھر پہنچی اور پورے معاملے کا خلاصہ کیا۔خاتون پڑوسیوں کے ساتھ اسکول پہنچی تو وہ اپنی بیٹی کو کلاس روم میں زخمی حالت میں پائی ۔خاتون نے پڑوسیوں کی مدد سے تھانے میں شکست درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:DM Visits Super Speciality Hospital ضلع مجسٹریٹ کا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا

واقعہ کی شکایت درج ہوتے ہی گاجول تھانے کی پولیس نے گزشتہ شب تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 14 دن کی ریمانڈ مانگی گئی لیکن جج نے زیر حراست ملزمان کو 10 دن کی پولیس ریمانڈ دی۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.