کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کے بھوانی پور تھانہ کے تحت ہاجرہ جنکشن کے قریب سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی نے نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی کے دوران ایس ایف ائی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران پولیس کو حالت پر قابو پانے کے لئے تھوڑی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس نے ایس ایف آئی کے متعدد حامیوں کو حراست میں لیا۔ ریلی کے سبب مصروف ترین علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔
ہاجرہ جنکشن کے قریب سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی کی جانب سے بی جے پی جی قیادت والی مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔ایس ایف آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی سے عوام کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا۔یہ عوام مخالف پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گے اس کے لئے ہمیں کیوں نا کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں سے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sujan Warns Police سی پی آئی ایم رہنما سجن چکرورتی کا ریاستی پولیس پر ترنمول کے اشارے پر کام کرنے کا الزام
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت منصوبہ بند طریقے سے ان کی تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس ہماری تحریک کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔اس کے باوجود ہم اپنی تحریک جاری رکھے گے۔