ETV Bharat / state

بھانگوڑ: انڈین سیکولر فرنٹ اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 4:11 PM IST

مغربی بنگال کے بھانگوڑ علاقے میں انڈین سیکولر فرنٹ اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس جھڑپ میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بھانگوڑ:انڈین سیکولر فرنٹ اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے قاسم ڈانگہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں مکانات میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھانگوڑ کے قاسم ڈانگہ میدان میں بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی عوامی جلسے کو خطاب کرنے والے تھے، لیکن ترنمول کانگریس کے حامیوں نے فٹبال کھیلنے کی ضد پر اڑ گئے۔ اسی بات پر دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔ اس جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ تو وہیں زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بھانگوڑ سے رکن اسمبلی اور انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین نوشاد صدیقی نے کہا کہ عوامی جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہی ترنمول کانگریس کے حامیوں نے علاقے کو میں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت درج کرائی گئی ہے لیکن قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما قیصر عالم کا کہنا ہے کہ میدان میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جانا تھا لیکن آئی ایس ایف کے چیئرمین جلسے کا اہتمام کرانے کے لئے مقامی باشندوں کو اکسائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں کو زبردستی جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.