مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں عیسائیوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے کرسمس تہوار کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
کولکاتا کے تمام تفریحی مقامات وکٹوریہ میموریل،برلا پلانیٹریم، انڈین میوزیم، ملینیم پارک، یکو پارک،نیکو پارک، سائنس سٹی و دیگر مقامات پر لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا جبکہ نیو مارکیٹ، اسپلانیڈ اور پارک اسٹریٹ کی بات ہی کچھ اور تھی یہاں چاروں طرف خوشیوں کا ماحول تھا۔ سبھی عمر کے لوگوں نے جشن منایا تاہم یہاں کورونا کا کوئی خوف نہیں دکھائی دیا۔
![Christmas celebrations in Kolkata](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-peoplecelebratechristmaswithoutcoronascaredkolkata-wbur10001_25122020212831_2512f_1608911911_104.jpg)
حالانکہ کولکاتا پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس نے واچ ٹاور کے ذریعہ کورونا کی وجہ سے نافذ رہنمایانہ اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔