ETV Bharat / state

یتیم خانہ اسلامیہ میں بچوں کی آمد شروع - Guidelines issued by the government

ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی سبب یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ سے بچوں کو گھر بھیج دیا گیا تھا لیکن ان واپس آنے کا سلسلہ گزشتہ 15 دسمبر سے شروع ہو چکا ہے۔

یتیم خانہ اسلامیہ میں بچوں کی آمد شروع
یتیم خانہ اسلامیہ میں بچوں کی آمد شروع
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:17 PM IST

کلکتہ: یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر گئے بچوں کو لیکر گزشتہ کئی ماہ سے کئی طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ پر یتیموں کا حق ہے لیکن یتیم خانہ بچوں سے خالی ہے۔

یتیم خانہ کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب حکومت کی جانب سے جاری گائڈ لائن کے مطابق اسکول یا کالج کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جس کے سبب یتیم خانہ کے بچوں کو ان کے گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ لیکن اب بچوں کو واپس بلانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب کولکاتا کے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ میں بچوں کی عدم موجودگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت نے یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ کا دورہ کیا۔

یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بھی مکمل طور پر لاک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت نے اب بھی اسکولز کالج کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دنوں قبل بچوں کو یتیم خانہ واپس بلانے کے لئے ان کے والدین سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد زیادہ تر والدین کا کہنا تھا کہ جب اسکول بند ہے تو بچوں کو یتیم خانہ بھیجنے سے کیا فائدہ ہوگا۔

انتطامیہ کی جانب سے رابطہ کے دوران کچھ والدین اپنے بچوں کو یتیم خانہ بھیجنے پر راضی ہوئے ہیں جن کے بچے یتیم خانہ واپس آئیں ہیں جن میں 26 لڑکے اور 8 لڑکیاں شامل ہیں۔

بچوں کے واپس آنے کا سلسلہ گزشتہ 15 دسمبر سے شروع ہو چکا ہے۔لیکن حکومت کی طرف سے سخت ہدایت دئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.