ETV Bharat / state

Presidential Election 2022: وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر اپوزیشن جماعتوں کو کمزور کرنے کا الزام

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے عین قبل وزیراعلی ممتابنرجی نے بی جے پی کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت میں بیان بازی کرکے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ Mamata Banerjee Pushed For Joint Presidential Candidate

ادھیر رنجن چودھری
ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 12:22 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی بھلائی کی امید نہیں کی جا سکتی ہے،کانگریس کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست مغربی بنگال اور پارلیمنٹ کے باہر مودی کے خلاف سب سے زیادہ چیخنے اور چلانے والی رہنما ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ سب سے زیادہ بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں۔ Mamata Banerjee Pushed For Joint Presidential Candidate

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے عین قبل وزیراعلی ممتابنرجی نے بی جے پی کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت میں بیان بازی کرکے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہی واحد رہنما تھی جو اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کی بات کرتی تھی، لیکن الیکشن سے چند روز قبل انہوں نے بی جے پی کی امیدوار کی حمایتی کر دی۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ مستقبل کرے گا: ممتا بنرجی

دوسری طرف سی پی آئی ایم سنٹرل پولیٹ بیورو کمیٹی کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ممتابنرجی اپوزیشن جماعتوں کو کمزور کرنے کے لئے کام کر چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی روز اول سے بی جے پی کی حمایتی رہیں ہیں، وہ بنگال کے لوگوں بالخصوص اقلیتی طبقے کو دھوکہ دیتی رہیں ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو کمزور کرکے بی جے پی کی حمایت کرکے بی جے پی کو خوش کرنا چاہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.