کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں حامیوں نے ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کےخلاف زبردست احتجاج کیا اور میونسپل کارپوریشن گھراو کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس بریکیڈ کی وجہ سے وہ دفتر تک پہنچ نہیں سکے۔Chaos In DYFI And SFI Rally In Front Of KMC In Kolkata
سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں حامیوں نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔بدعنوانی کے معاملے میں ملوث حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں نوجوان مظاہرین نے بدعوانی اور اسکولوں کے یونیفارم کے رنگ تبدیل کرنے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Madrasa Students in NEET نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے مدارس کے طلبا اور ان کے رہنما کا ردعمل
ڈی وائی ایف آئی کی رہنما مناکشی مکھرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت میں مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے۔ترنمول کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی ضرورت ہے۔ریاستی حکومت عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔اس کی اس سازش کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں مل کر ریاست مغربی بنگال کو اندھرے میں غرق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سے عوام کونقصان ہو سکتا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ انہیں سچائی کا علم ہو،ورنہ مستقبل نقصان اٹھانے کے لئے تیار رہے۔Chaos In DYFI And SFI Rally