ETV Bharat / state

West Bengal Banglar Bari Awas Yojana: شمالی 24 پرگنہ میں بنگلہ باری اسکیم کے استفادہ کنندوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے - بنگلہ باڑی منصوبہ

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے ماتحت غریب لوگوں کے درمیان بنگلہ باڑی (رہائش گاہ منصوبہ) سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ حکومت نے اس منصوبے کے تحت لوگوں کو نئے پکے مکان مہیا کرائے گئے۔

شمالی 24 پرگنہ میں بنگلہ گاڑی اسکیم کے استفادہ کنندوں میں سرٹیفکیٹز تقسیم کیے گئے

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 12:17 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 1:10 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے ماتحت غریب لوگوں کے درمیان بنگلہ باڑی (رہائش گاہ منصوبہ) سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ حکومت نے اس منصوبے کے تحت لوگوں کو نئے پکے مکان مہیا کیے ہیں۔گارولیا میونسپلٹی کے مختلف 21 وارڈز کے رہنے والے باشندوں کو اس منصوبے کے تحت پکے چھت والے مکان بنا کر دیے گئے۔ بنگلہ باڑی منصوبے کے مکان پانے والوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ Beneficiaries of Bangla Gadi Scheme

شمالی 24 پرگنہ میں بنگلہ گاڑی اسکیم کے استفادہ کنندوں میں سرٹیفکیٹز تقسیم کیے گئے

گارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رامن داس نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت نے بنگلہ باڑی منصوبے کے تحت ریاست میں رہنے والے تمام باشندوں کو گھر بنا کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت آج ایک سو باشندوں کو بنگلہ باڑی سرٹیفکیٹ دے دیا گیا جس سے وہ خوش ہیں۔ اس منصوبے کے تحت غریب لوگوں کو بغیر خرچ کے پکا مکان مل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں باشندوں کو اس منصوبے سے فائدہ حاصل ہوگا۔ اس کے لئے شرط یہ ہے کہ زمین اپنی ہونی چاہیے۔ اس شرط کی بنیاد پر مغربی بنگال حکومت گھر بنانے کے لئے روپے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Free Ration Scheme: سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے راشن میں تاخیر، عوام مایوس

بنگلہ باڑی منصوبے کے تحت مکان پانے والے مہدی حسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی اسکیم کہ بدولت ہمیں پکا مکان مل گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میونسپلٹی میں اس کے لئے درخواست دی تھی۔ اس کے بعد زمین کا معائنہ کرنے کے بعد انتظامیہ نے تعمیراتی کاموں کے لئے چیک جاری کیا۔وارڈ نمبر سات سے ترنمول کانگریس کی کاونسلر صفیہ خاتون نے کہا کہ ان کے وارڈ کے دس باشندوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ مزید لوگوں کو ریاستی حکومت کی مذکورہ اسکیم کے تحت پکا مکان ملنے والا ہے۔

Last Updated : Jun 16, 2022, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.