ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا جائے: نروتم

مغربی بنگال میں پہلے بھی پانچ چھ مراحل میں انتخابات ہوئے ہیں۔ اگر اس بار سات آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے تو اس میں کیا اعتراض ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کل مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے کا اعلان کیا ہے ، جو آٹھ مراحل میں ہوں گے

مغربی بنگال میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا جائے: نروتم
مغربی بنگال میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا جائے: نروتم
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:58 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے وہاں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی کمپنیاں تعینات کر نے کا مطالبہ الیکشن کمیشن سے کیا ۔

مشرا نے اسمبلی انتخابات کے پروگرام جاری ہونے کے بعد وہاں کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے رد عمل کے تناظر میں گزشتہ شب میڈیا سے کہا کہ انہیں انتخابات میں اپنی شکست کا احساس ہوگیا ہے۔ اس لئے وہ ابھی سے ہی آئینی اداروں سوال اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی وہاں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کی دہشت سے واقف ہے ۔ یہ لوگ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی بے ضابطگیاں کریں گے۔ اس لئے کمیشن کو وہاں پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کمپنیاں تعینات کرنی چا ہئے ۔

مشرا نے کہا کہ آئینی اداروں پر سوال کھڑے کرنے ، شکست ہونے پر ای وی ایم پر سوال کھڑ ے کرنا ان لوگوں کی پرانی عادت ہے ۔ یہ سب ان کی شکست سے پہلے کی بوکھلاہٹ ہے ۔ مغربی بنگال میں پہلے بھی پانچ چھ مراحل میں انتخابات ہوئے ہیں۔ اگر اس بار سات آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے تو اس میں کیا اعتراض ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کل مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے کا اعلان کیا ہے ، جو آٹھ مراحل میں ہوں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.