ETV Bharat / state

بلبل طوفان کے متاثرین کیلئے سینکڑوں کروڑ روپے جاری - مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع

بلبل طوفان سے متاثرین کیلئے مرکزی حکومت کے ذریعہ فنڈ جاری نہیں کیے جانے کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی شکایت کے بعد مرکزی حکومت نے بنگال کیلئے 414.9 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلبل طوفان سے متاثرین کیلئے 414.9کروڑ روپے مرکز ی حکومت نے جاری کیا

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 8:39 PM IST

مرکزی وز یرمملکت جی کرشن ریڈی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں بلبل طوفان سے ہونے والی اموت اور نقصانات کی تفصیل پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طوفان میں 11افراد کی موت ہوئی ہے۔ جب کہ 35.57لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جب کہ اڑیسہ حکومت نے کہا ہے کہ بلبل طوفان سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے جب کہ 38.08لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اس کے علاوہ سڑک،برج اور مکانات کو نقصان ہوا ہے۔

بلبل طوفان سے متاثرین کیلئے 414.9کروڑ روپے مرکز ی حکومت نے جاری کیا

انہوں نے کہا کہ مالی مدد کے طور پر یکم اپریل 2019میں 447.52کروڑ روپے اڑیسہ حکومت کو جاری کیا گیا تھا۔264کروڑ مغربی بنگال حکومت کو ایس ڈی آر ایف فنڈ سے جاری کیا گیا تھا۔

جب کہ 2019-20کے سال میں 414.90کروڑ مغربی بنگال اور 553کروڑ روپے اڑیسہ کیلئے ایس ڈی آر ایف فنڈ سے مرکزی حکومت نے جاری کیا ہے۔

مرکزی وزیر ریڈی نے کہا کہ طوفان کے بعد انٹر منسٹریل سنٹرل ٹیم نے دونوں ریاستوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔اب تک اس ٹیم نے کوئی رپورٹ پیش نہیں کیا ہے۔

اس کی وجہ سے اضافی فنڈ جاری نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان کے نقصانات سے نمٹنے کی ابتدائی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے۔تاہم ریاستوں کی ہرممکن مدد کرنے کو حکومت تیار ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ اگر بڑے پیمانے پر تباہی آتی ہے تو مختلف وزارتوں کی مرکزی ٹیم اور کابینہ سیکریٹری کی مدد سے صورت حال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.