ETV Bharat / state

پولنگ بوتھ میں مرکزی فورسز کا ایک جوان مردہ پایا گیا - اردو نیوز

جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما کے گروداس پور پولنگ بوتھ کے ایک کمرے سے پولیس نے مرکزی فورسز کے ایک جوان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد کی۔

central force jawan dead body recovered from patharpratima polling
پولنگ بوتھ میں جوان کو مردہ پایا گیا
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 12:39 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت دوسرے مرحلے کی پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما اسمبلی حلقے کے گروداس پور میں واقع پولنگ بوتھ کے کمرے میں مرکزی فورسز کے ایک جوان کو پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔

جوان کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پاتھر پرتیما تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کی تفتیش کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔ حالات معمول پر آنے کے بعد عام لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوان کی شناخت کمل گنگولی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شمالی 24 پرگنہ کے باشندے تھے۔ الیکشن ڈیوٹی پر انہیں پرتھر پرتیما اسمبلی میں تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے۔ غیر فطری موت کا معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے کمل گنگولی کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔ انہیں تلاش کی جا رہی تھی لیکن آج صبح انہیں مردہ پایا گیا۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اور آسام کے رائے دہندگان سے اعلیٰ رہنماؤں کی ووٹ کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ان کی موت ہمارے لئے صدمہ ہے۔ یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے کمل اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.