ETV Bharat / state

چالیس برس بعد کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے پر محمڈن کے دیوانوں کا جشن

چالیس برسوں کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے پر محمڈن اسپورٹنگ کے سپورٹرزنے سالٹ لیک اسٹیڈیم کے باہر جم کر جشن منایا۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے جشن منانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

چالیس برس بعد کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے پر محمڈن کے دیوانوں کا جشن
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:46 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کلکتہ فٹبال لیگ کے فائنل میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ریلوے ایف سی کو ایک صف میں سے شکست دے کر چالیس برسوں میں پہلی مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کی چمپئن بنی۔

ویڈیو
محمڈن اسپورٹنگ کی تاریخی جیت پر دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں جشن کا سماں ہے۔ محمڈن کی اس جیت پر شیدائیوں نے کھل اظہار خیال کیا۔ شیدائیوں نے کہاکہ یہ ایک تاریخی جیت ہے۔ سنہ 1981 میں آخری مرتبہ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے خطاب جیتا تھا۔ لمبے عرصے کے بعد آج ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہاکہ جیت جیت ہوتی ہے اور اس جیت کی بدولت ہمارا کلب کا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ہمیں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔'شیدائیوں کا کہنا ہے کہ آج ہم نے کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتا اور اب ہمارے سامنے آئی لیگ کا ہدف ہے۔ اس کے بعد آئی ایس ایل پر ہماری نظر ہو گی۔' ان کا کہنا ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کے بغیر انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) مکمل نہیں ہے۔ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی شمولیت کے سبب آئی ایس ایل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ برصغیر میں بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی فوجی فٹبال ٹیم کو کھیل کے میدان میں شکست دینے والا واحد کلب ہے۔ سنہ 1881 میں بھارتی فٹبال میدان میں جلوہ گیر ہونے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ مسلسل نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ سنہ 1981 کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے پہلی مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔ کلب انتظامیہ، کھلاڑی اور شیدائی اس کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.