ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam سی بی آئی نے اساتذہ تقرری معاملے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی - اپر اور پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری

سی بی آئی نے اپر اور پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی معاملے کی جانچ رپورٹ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت میں پیش کردی۔ Teachers Recruitment Scam

سی بی آئی نے اساتذہ تقرری معاملے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:44 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی اور ٹیٹ کے ذریعہ اپر اور پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ سے متعلق تفصیلی رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ۔CBI Submitted Report On Teachers Recruitment Scam In Calcutta High Court

پرمرکزی تفتیشی ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ نائیسا کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو گروپ سی، گروپ ڈی، نویں سے دسویں اور گیارہویں سے بارہویں کے امیدواروں کی جوابی پرچوں (او ایم آر شیٹس) کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ سی بی آئی نے بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے دوران نوئیڈا میں اس کمپنی کے سابق ملازم پنکج بنسل کے گھر سے تین ہارڈ ڈرائیوز ضبط کیئے ہیں۔

ان تینوں ہارڈ ڈسکوں میں جوابی شیٹس (OMR شیٹس) اور نمبرز کی اسکین شدہ کاپیاں موجود تھیں۔ سی بی آئی حکام کو جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ امتحان دینے والوں کی جوابی شیٹوں کو جانچ کے بعد نمبروں کے ساتھ ڈیٹا بیس میں رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam فرضی طریقے سے ملازمت حاصل کرنے والے ایک سو ٹیچرس نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی

سی بی آئی نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ تین ہارڈ ڈسک اور کمیشن کے ڈیٹا بیس کی جانچ سے معلوم ہوا کہ جوابی پرچوں کی جانچ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے جانچ کے دوران کمیشن کا ڈیٹا بیس بھی ضبط کرلیا۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق اس معاملے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ سی بی آئی نے نوئیڈا میں اسکمپنی سے ملنے والے تمام دستاویزات اسکول سروس کمیشن کو بھی دیے ہیں۔CBI Submitted Report On Teachers Recruitment Scam In Calcutta High Court

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.