ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam سی بی آئی جیل میں بند سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے جیل میں پوچھ تاچھ کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی - واقع علی پور کی عدالت میں پارتھوچٹرجی

اساتذہ تقرری گھوٹالہ کی جانچ میں تاخیر کی وجہ سے تمام عدالتوں میں سی بی آئی تنقیدوں کی زد میں ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے بدھ کو علی پور کی عدالت میں بھرتی کیس کی سماعت کے دوران کہاکہ تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمارے افسران سوئے ہوئے نہیں ہے۔

سی بی آئی جیل میں بند سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے جیل میں پوچھ تاچھ کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع علی پور کی عدالت میں پارتھوچٹرجی کے خلاف بھرتی بدعنوانی کیس میںسماعت ہوئی۔ ریاست کے سابق وزیر تعلیم ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے جج سے پوچھ گچھ کے لیے پارتھو کو ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے وکیل نےکہاکہ ہر روز ہماری تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ نئی معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس معلومات کی تصدیق کے لیے، ہم جیل جا کر پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ہائی کورٹ کو بھی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ہمارے تفتیشی افسران سوئے نہیں ہوئے ہیں ۔

اس کے کچھ دیر بعد سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی عدالت سے باہر آئے۔نامہ نگاروں نے ان سے سوال کیا کہ سی بی آئی جیل جا کر آپ سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ کیا آپ تعاون کریں گے؟ پارتھوچٹرجی نے فوراً جواب دیاکہ میں ہمیشہ تعاون کرتا ہوں۔ سی بی آئی کے اس دعوے پر کہ انہیں نئی معلومات ملی ہے اس پر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ انہیں کیا نیا ملا ہے۔

پارتھو چٹرجی بدھ کو بلیو پرنٹ شدہ پنجابی اور سفید پاجامہ پہن کر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل مختلف ذرائع سے خبریں آئی تھیں کہ پارتھو چٹرجی قدرے بیمار ہیں۔ تاہم جب سابق وزیر سے جسمانی بیماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ تاہم انہیں عدالت کے احاطے میں سیڑھیاں چڑھنے اور گاڑی کے فٹ ویل پر بیٹھنے میں جو دقت پیش آرہی تھی وہ قابل فہم ہے۔

ترنمول کانگریس کے سابق جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی پولیس والوں کا ہاتھ پکڑ کر بہت آہستگی سے چل رہے تھے۔ اس کے بعد ان سے سی بی آئی کے حالیہ چھاپوں کے بارے میں پوچھا گیا کہ سی بی آئی نے کچھ دن پہلے ریاستی وزیر اور کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ کیا وہ اس بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ پارتھو چٹرجی نے اس سوال پر خاموشی اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:Scheme MGNREGA سو روزہ روزگار اسکیم: کلکتہ ہائی کور ٹ نے مرکزی وزارت دیہی ترقی سے رپورٹ طلب کی

بعد ازاں بدھ کی شام علی پور کی عدالت نے بھرتی کیس سے متعلق حکم جاری کیا۔ پارتھا کے ساتھ اشوک ساہا، کلیانوئے گنگوپادھیائے اور چندن منڈل کو علی پور کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بتایا کہ پارتھو چٹرجی 25 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے۔ 24 اکتوبر کو درگا پوجا کا آخری دن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.