ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر کے گھر پر سی بی آئی کا طویل چھاپہ - مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی

سی بی آئی نے بدھان نگر میونسپلٹی کے ترنمول کانگریس کے کونسلر دیبراج چکرورتی کے دم دم پارک گھر کی طویل تلاشی لینے کے بعد روانہ ہوگئی ہے مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کی صبح ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی آدیتی منشی کے شوہر دیوراج کے دونوں گھرپر چھاپہ مارا۔ CBI Raids In Bengal

ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے گھر پر سی بی آئی کا طویل چھاپہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 11:56 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی بدعنوانی کے کیسز کے سلسلے میں چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے ٹی ایم سی کے کاونسلرز کے گھروں میں طویل چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ترنمول کانگریس کے کاونسلر دیوراج نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب سی بی آئی کے سات ارکان کی ٹیم ان کے گھر آئی۔ وہ اس وقت گھر پر نہیں تھے۔ سی بی آئی سرچ وارنٹ لے کر آئی تھی۔لیکن دیوراج نے کہاکہ میرے گھر سے کوئی اہم چیز نہیں ملی۔ میں نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن، بینک دستاویزات، اپنے خاندان کے افراد کے بینک دستاویزات، جو کچھ بھی انہوں نے مانگا تھا میں نے دیدیا ہے۔

کونسلر اور میئر ان کونسل کے رکن دیوراج نے کہا کہ سی بی آئی انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ وہ بھرتی بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کرنے آئے ہیں۔ وہ عدالت کا حکم لے کر آئے تھے۔ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلاتے ہوئے، دیوراج نے کہاکہ انہوں نے جانچ کے لیے میرے دستاویزات لیے ہیں۔ میں نے ان سے کہاکہ اگر مزید دستاویزات کی ضرورت ہے تو میں فراہم کروں گا۔ تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو دھرم تلہ میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی ترنمول حکومت پر حملہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھاکہ بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد جمعرات کی صبح سے ہی بھرتی معاملے کی جانچ میں سی بی آئی مختلف مقامات پرتلاشی لے رہی ہے۔ اس تناظر میں دیوراج نے کہا کہ مرکزی تنظیم ہمارے گھر کی تلاشی اس لئے لے رہی ہے کیوں کہ ہمارا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ کے دورے کے ایک دن بعد ریاست کے مختلف مقامات پر سی بی آئی کی تلاشی مہم

دیوراج 2015 سے بدھان نگر میونسپلٹی کے کونسلر ہیں۔ لیکن اس وقت وہ ترنمول چھوڑ کر عارضی طور پر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ تاہم بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں واپس آگئے۔ اس وقت وہ بدھان نگر میونسپلٹی کے میئر ان کونسل بھی ہیں۔ سیاسی حلقوں میں، انہیں بہت سے لوگ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کےقریبی کے طور پر جانتے ہیں۔ تاہم 2018 سے بنگال کے لوگ انہیں ایک اور شناخت سے جانتے ہیں۔ وہ آرٹسٹ ادیتی منشی کے شوہر ہیں۔ ادیتی نے 2021 میں ترنمول کے ٹکٹ پر راجرہاٹ-گوپال پور بیدھان نگر سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس وقت یہ دونوں بنگالی سیاست کے جانے پہچانے چہرے بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.