ETV Bharat / state

Cash for Job سی بی آئی نے ساہا کے گھر پر چھاپہ مارا

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 7:13 PM IST

سی بی آئی کی جانب سے نوکری کے بدلے رقم گھپلہ کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے تاپس ساہا کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ تلاشی کے دوران کچھ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہے، جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکتا: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریاست میں تعلیم کے شعبے میں نوکری کے بدلے رقم گھپلہ کے سلسلے میں مغربی بنگال کے نادیا ضلع کے تہٹا اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے تاپس ساہا کے گھر پر چھاپہ مارا۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی کی تلاشی چل رہی ہے۔ عدالت نے منگل کو اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ مرکزی جانچ ایجنسی کی ایک ٹیم نے جمعہ کو ساہا کے گھر اور ان کی رہائش گاہ سے متصل ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران برآمد ہونے والے دستاویزات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے منگل کو سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی اس کیس کو پولیس سے فوری طور پر سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ مذکورہ ایم ایل اے نے 2016 سے 2021 کے دوران اپنے پرائیویٹ سکریٹری کے ساتھ مل کر ایک سازش کی اور اس کی پیروی میں مغربی بنگال کے مختلف محکموں میں ریاستی سرکاری ملازمتوں کا وعدہ کرنے کے عوض مبینہ طور پر رقم اکٹھی کی۔سی بی آئی کی ٹیم نے مسٹر ساہا کے پرسنل اسسٹنٹ کے گھر کی بھی تلاشی لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی سمیت ترنمول کانگریس کے تین ممبران اسمبلی کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Recruitment Scam in Bengal ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تاپس ساہا کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.