ETV Bharat / state

CBI Issues Notice MLA Shaukat Mulla: رکن اسمبلی شوکت کو سی بی آئی کا نوٹس

سی بی آئی نے جنوبی 24 پرگنہ کے مشرقی کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ایک بار پھر نوٹس بھیجا ہے۔ پہلی مرتبہ نوٹس ملنے کے باوجود رکن اسمبلی سی بی آئی دفتر میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ CBI issues notice to TMC MLA Shaukat Mulla

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:35 PM IST

رکن اسمبلی شوکت کو سی بی آئی کی نوٹس
رکن اسمبلی شوکت کو سی بی آئی کی نوٹس

کولکاتا: مغربی بنگال میں سی بی آئی کی ٹیم نے مختلف بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے جن میں کوئلہ اسمگلنگ، سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ، اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ وغیرہ شامل ہے۔ CBI issues notice to TMC MLA Shaukat Mulla

سی بی آئی کی ٹیم نے کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی سمیت متعدد رہنماؤں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسی درمیان میں سی بی آئی نے جنوبی 24 پرگنہ کے مشرقی کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ایک بار پھر نوٹس بھیجا ہے۔

اس سے قبل میں پہلی مرتبہ نوٹس ملنے کے باوجود ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سی بی آئی دفتر حاضر نہیں ہوئے تھے۔ سی بی آئی کو شبہ ہے کہ رانی گنج اور آسنسول کوئلہ کان سے کوئلوں سے بھرے درجنوں ٹرک کیننگ آیا تھا۔ اسی سلسلے میں رکن اسمبلی شوکت ملا سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے.

مزید پڑھیں:

رکن اسمبلی شوکت ملا بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری سی بی آئی سے جس کو چاہیں گے اس نوٹس دلوائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں۔ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.