ETV Bharat / state

ابھیجیت سرکار کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ سے سی بی آئی نے رجوع کیا

سی بی آئی نے منگل کو ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے کلکتہ کے کاگور گاچھی میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دن مقتول بی جے پی ورکر ابھیجیت سرکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے کی درخواست دی ہے۔

CBI
سی بی آئی
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:13 PM IST

ابھیجیت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ہائی کورٹ میں ہے۔ عدالت نے اس سے قبل کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سرکار کے قتل کی جانچ کرنے والی ایجنسی کودی جائے گی۔

اس کے بعد ہی سی بی آئی کے سینئر اہلکار منگل کے روز ہائی کورٹ جاکر درخواست دی۔ سی بی آئی نے جمعرات کو اس علاقے کا دوبارہ دورہ کیا جہاں سرکار کی لاش کی ملی تھی۔

ابھیجت سرکار جو بی جے پی ورکر ہیں کی 2مئی کو تشدد کے واقعے میں موت ہوگئی تھی۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دن اس کو مار مارکر ہلاک کردیا گیا۔

سرکار کے اہل خانہ نے الزام عاید کیا تھا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے سرکار کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔ 13 جولائی کو ہائی کورٹ کے ایک بڑے بنچ نے ابھیجیت کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:

سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ کیا

عدالت نے کہا کہ کلکتہ کمانڈ ہسپتال نمونے جمع کرے گا۔ اس کے بعد نمونہ CFSL (سنٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری) کو بھیجا جائے گا۔ وہاں نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ ایک ہفتے کے اندر سیل بند لفافے میں پیش کی جائے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے۔ اس بار سی بی آئی رپورٹ چاہتی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.