کولکاتا:مغربی بنگال کے ادارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ میڈیکل کالج کے طلباء کی بھوک ہڑتال چھٹے بھی جاری رہی ہے اس درمیان ایک طالب علم بیمار ہوگیا ہے۔Calcutta Medical College Students Hunger Strike Continue
ریاستی وزیر صحت چندریما بھٹاچاریہ پیر کو اس طالب علم کو دیکھنے کے لیے پہنچ کر عیادت کی۔انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد ہی یونین کے انتخابات ہوں گے۔
چندریما بھٹاچاریہ نے پیر کو بیمار طالب علم کی عیادت کے بعد میڈیکل پرنسپل سے ملاقات کی۔مگر مسئلے کا حل نہیں نکل سکا ہے۔کیوں کہ چندریما نے واضح کر دیا کہ 22 دسمبر کو طلبا کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں،ممکن نہیں ہے۔
چندریما نے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آئی ہوں۔ میں نے ان لوگوں میں سے کچھ سے بات کی جو یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔ میری درخواست تھی کہ وہ بھوک ہڑتال ختم کردے۔وہ جس الیکشن کی بات کر رہے ہیں وہ ضرور ہو گا۔ لیکن اس وقت ریاستی حکومت کے مختلف مقامات پر مختلف امتحانات چل رہے ہیں، اس لیے ابھی کوئی مخصوص تاریخ دینا ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Calcutta Medical College Students Strike کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں طلباء کی بھوک ہڑتال جاری
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یونین انتخابات ضرور ہوں گے لیکن اتنی جلدی ممکن نہیں۔ ہو سکتا ہے اس ہڑتال کے پیچھے کوئی اور ہو۔ چندریما بھٹاچاریہ کے چلے جانے کے بعدطلبا نے دوبارہ نعرے بازی شروع کردی طلباء نے مطالبہ کیا کہ ہم اپنے موقف کا اعلان بعد میں کریں گے۔ فی الوقت ہماری تحریک جاری رہے گی۔ حالانکہ الیکشن کی ضمانت کے بعد بھی یہ تحریک کیوں چل رہی ہے، بعد میں واضح ہو گا۔Calcutta Medical College Students Hunger Strike Continue